ماں کی اپنی ہی بیٹی کےساتھ شرمناک حرکت،دل دہلادینے والا واقعہ

Nov 29, 2021 | 11:38:AM
بھارت،مہاراشٹر،ماں،بچی،زیادتی
کیپشن: شرمناک حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) مہاراشٹر میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو جان کر کسی کی بھی روح کانپ جائے گی ۔  اورنگ آباد ضلع میں ایک 52 سال کے شخص نے 17 سال کی بچی کی آبروریزی کی ۔

تفصیلات کے مطابق حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب  وہ شخص لڑکی کے ساتھ اس خوفناک واردات کو انجام دے رہا تھا ، اس وقت لڑکی کی ماں اس شخص کی مدد کررہی تھی ۔ پو لیس نے نابالغ لڑکی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا  ۔

یہ بھی پڑھیں:800سال پرانی ممی دریافت،ویڈیونے سب کو ہلاکے رکھ دیا

لڑکی  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ وقت پہلے اس کے والدین آپس کے اختلافات کی وجہ سے الگ ہوگئے تھے ۔ والد سے الگ ہونے کے بعد وہ اور اس کا بھائی ماں کے ساتھ رہنے لگے ۔ اس کی ماں کے ملزم شخص کے ساتھ تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اس دوران لڑکی کی بھی آبروریزی کی ۔

 جب بچی نے اپنے ساتھ ہو رہی اس شرمناک واردات کی مخالفت کی تو اس کی ماں نے ملزم کی ساری باتیں ماننے کیلئے کہا ۔ اس واقعہ کے بعد ملزم نے اس کے ساتھ دو مرتبہ زیادتی کی ۔ ساتھ ہی کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی ۔ اپنے ساتھ ہونے والے  اس شرمناک برتاو کو برداشت کرنے کے بعد لڑکی نے کئی مرتبہ بھاگنے کی کوشش کی ۔  کہیں اور رہنے کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ  ایک بار پھرگھر واپس آگئی ۔

 اس کے بعد اس کی ماں نے اس شرمناک جرم کو چھپانے کے ارادے سے اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کسی اور نوجوان سے کرنے کی کوشش کی ۔ جس کے بعد نابالغ لڑکی نے چائلڈ ہیلپ لائن کو ڈائل کیا تو اسے وہاں پناہ کی اجا زت ملی۔

یہ بھی پڑھیں:80سالہ بزرگ کی 65سالہ خاتون سے زیادتی