سابق شوہر نے ساتھیوں  سےمل کر خاتون کا ایسا حال کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Dec 01, 2021 | 10:30:AM
سندھ،ڈہرکی، مقدمہ درج،پولیس
کیپشن:  خاتون پر تشدد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات کے ساتھ ساتھ تیزاب گردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا،ڈہرکی میں سابق شوہر نے دوستوں کے ساتھ گھر میں گھس کر سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ 

پولیس کے مطابق ڈھرکی کے قطب ٹاؤن کا رہائشی شکیل اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں  زبر دستی داخل ہوا اور سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکا، مزاحمت پر ملزم نے خاتون کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تیزاب سے متاثرہ خاتون اور ان کے زخمی والدین کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس کا کہنا ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔  ملزم اور ا س کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، گرفتاری کے لئے چھاپے  بھی مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو
 پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصے قبل بیوی پر تشدد کرکے طلاق دی تھی اور گھر سے نکال دیا تھا، ملزم کمسن بچے اپنی تحویل میں لینا چاہتا ہے۔اس سے قبل بھی ملزم خاتون کو دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  ٹرین کے ڈبے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کی جھولتی لاش برآمد۔۔ زیادتی کا انکشاف۔۔