’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو

Nov 30, 2021 | 13:22:PM
نئی دہلی،حیدرآباد،پولیس،تشدد،ملزم،ویڈیو
کیپشن:  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظالم باپ بچے کو بری طرح پیٹ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جب کوئی بچہ غلطی کرتا ہے تو والدین اسے سمجھانے اور پیار سے بچے کو غلطی سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، کئی بار جب غلطی بڑی ہوتی ہے تو باپ بھی سخت رویہ اپناتا ہے لیکن اس کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ سزا دینے کا جنون جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو ظلم کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں ایک ظالم باپ نے اپنے کمسن بیٹے کو ڈنڈوں سے اس قدر مارا کہ بچے کی رونے کی آواز سن کر لوگ جمع ہو گئے۔اس واقعہ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مشتعل شخص ایک چھوٹے بچے کو ڈنڈے سے بری طرح پیٹ رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ظالم شخص کمرے میں ایک چھوٹے بچے کو بری طرح پیٹ رہا ہے۔ آڈیو صاف نہیں ہے لیکن یہ سنا جا سکتا ہے کہ بچہ’’پاپا‘‘ سے پٹائی بند کرنے کی التجا کر رہا ہے۔ تاہم لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ شخص نہیں مانا اور اسے مارتا رہا۔ اس دوران بچہ مار سے بچنے کے لئے کمرے میں بھاگ رہا ہے لیکن جس شخص کو وہ باپ کہہ رہا ہے وہ اسے مارتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ظالم باپ  کابیٹی کو پنکھے سے الٹا لٹکا کر تشدد۔۔ ویڈیو بنا کربیوی کواذیت  دیتا رہا
 
غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  پولیس نے بچے کی ماں کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ ملزم کی شناخت اشوک گھانتے کے طور پر کی گئی ہے جس نے رشتہ دار کے گھر پر کچھ شرارت کرنے پر اپنے بیٹے کو لاٹھی سے مارا۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول کے باتھ روم میں خفیہ راستہ۔۔طالب علم نے اندر دیکھا تو دنگ رہ گیا