ظالم باپ  کابیٹی کو پنکھے سے الٹا لٹکا کر تشدد۔۔ ویڈیو بنا کربیوی کواذیت  دیتا رہا

Nov 17, 2021 | 14:34:PM
کوئٹہ،پولیس،تشدد،باپ، ویڈیو وائرل
کیپشن:  ظالم باپ اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کارروائی کرکے اپنے ہی بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ابراہیم کی گھر میں اپنے 3 بچوں پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی،پولیس  کا کہنا ہےکہ ملزم نے پسند کی دوسری شادی کی تو پہلی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

ملزم نے پہلی بیوی کو ذہنی اذیت دینے کے لئے اپنے ہی بچوں پر تشدد کیا۔ملزم باپ بیٹی کو پنکھے سے الٹا لٹکا کر تشدد کرتا اور  2 معصوم بیٹوں کو بھی مارتا تھا جس کے بعد ویڈیو بنا کر پہلی بیوی کو بھجواتا تھا۔بچوں پر تشدد کے واقعات پر قابو پانے کےلئے کوششیں جاری ہیں،ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیںظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو