سکول کے باتھ روم میں خفیہ راستہ۔۔طالب علم نے اندر دیکھا تو دنگ رہ گیا

Nov 27, 2021 | 15:28:PM
امریکا، ہونڈیورس،باتھ روم،سوشل میڈیا
کیپشن: سکول کے باتھ روم کی دیوار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سکول ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں بچوں کو اچھے اور برے میں تمیز ،مستقبل میں آگے بڑھنے کا ہنر سکھایا جاتا ہے،ہر بچہ سکول میں پڑھنے سے زیادہ دوستوں کے ساتھ تفریح ​​کرنے جاتا ہے جو  سکول چھوڑ چکے  ہوتے ہیں وہ سکول سے جڑی بہت سی مستی بھری باتیں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں لیکن سکول کی مستی بعض اوقات ایسی شکل اختیار کر لیتی ہے کہ جسے جان کرکوئی بھی حیران کر رہ سکتا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ امریکا میں ایک طالب علم کے ساتھ پیش آیا جہاں باتھ روم میں بچے نے کچھ ایسا دیکھا جس کے بعد سب حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  امریکا میں ہونڈیورس  کے رہنے والے  طالب علم ایڈورڈو میلینڈیز نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئرکی جسے صرف 4 دنوں میں 25 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں طالب علم اپنے  سکول کےباتھ روم  میں داخل ہوتا ہے اور کموڈ بغل میں ایک کیوبیکل کو دکھایا گیا ہے۔ بچے نے دیکھا کہ دیوار پر کنکریٹ ہٹی ہوئی ہے اور ایک چھوٹا سا دروازہ کھلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا سیاسی بحران۔۔وزیر اعظم نے استعفا دیدیا
 جیسے ہی بچے نے دروازہ کھولا تو اندر لکھا ہوا نوٹ دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ کاغذ کے ٹکڑے پر ’’Enter‘‘ لکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی اس نے اس چھوٹے سے دروازے کے اندر دیکھا تو بچے کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس کے اندر ایک خالی سرنگ تھی جس میں مکمل اندھیرا تھا۔ بچہ بھی باتھ روم میں اس خفیہ سرنگ  کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس میں لوگوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ سکول ہونے سے پہلے کوئی جیل رہا ہو اور کسی نے جیل سے فرار ہونے کے لیے وہ سرنگ بنائی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور 21 کھلاڑیوں کےخلاف مقدمہ درج۔۔وجہ جان کر حیران ہو جائیں گے
 ایک شخص نے طنزیہ انداز میں یہاں تک لکھا کہ سکول خود ایک جیل ہے اور شاید بچوں کے بھاگنے کے لیے سرنگ بنائی گئی ہوگی۔

ویڈیو کے آخری حصے میں سرنگ کے اندر کا نظارہ کافی خوفناک تھا۔ اگرچہ اس کے اندر کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔ کسی نے لکھا کہ انٹر سائن کے کسی کو ہاتھ اور سلیو نظر آئی۔ ؟ جبکہ ایک اور شخص نے لکھا کہ انٹر کے نشان کے نیچے ایک ہاتھ  بنا ہوا ہے۔