ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا 13 مارچ کو ہوگا

Dec 01, 2020 | 09:12:AM
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا 13 مارچ کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24   نیوز)مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن آئندہ سال 11مارچ سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں چھ مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں میزبان بنگلہ دیش، پاکستان، جاپان، ملائیشیا، بھارت اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئندہ سال مینز ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی میں 13 مارچ کو مقابلہ ہوگا۔

 

ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق مینز ایشین ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی آئندہ سال 11 سے 19 مارچ کو بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔پاکستان ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن 11 مارچ کو کوریا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔شیڈول کے مطابق پاکستان کا دوسرا میچ ملائیشیا تیسرا میچ بھارت چوتھا میچ جاپان اور پانچواں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ 13 مارچ کو ہوگا۔

 

تمام گروپ میچز 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ 18 مارچ کو دونوں سیمی فائنل میچ جبکہ فائنل میچ بھی18 مارچ کو ہوگا۔