پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 3 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا ہے۔
ہفتے بھر میں کے ایس ای 100 انڈیکس 5 ہزار 72 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 3 فیصد بہتری کے ساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 123 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 74 ہزار 612 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
ہفتے بھر میں مارکیٹ میں 158 ارب روپے مالیت کے 4.15 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 477 ارب روپے کے اضافے سے بڑھ کر 19 ہزار 755 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟