سرکاری قیمتیں نظرانداز،دودھ ،دہی کی مہنگے داموں فروخت

Aug 01, 2026 | 12:25:PM
سرکاری قیمتیں نظرانداز،دودھ ،دہی کی مہنگے داموں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحٰہ اشرف)لاہور میں ضلعی انتظامیہ دودھ  اوردہی کی سرکاری قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہوگئی۔
لاہور میں دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقررکی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں 230روپے فی لٹرتک دودھ فروخت ہورہاہے۔
اسی طرح دہی اوپن مارکیٹ میں 250روپے کلو تک فروخت ہورہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کیلئے طلبہ کی تصدیق نادرا سے کرانے کا فیصلہ
شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ دودھ اوردہی کی سرکاری قیمتوں پرفروخت کویقینی بنائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔