بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمین بوس

Aug 01, 2026 | 10:36:AM
بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمین بوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مودی حکومت کا تیسری بڑی نام نہاد معیشت کا معاشی بیانیہ زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے لگا۔

عالمی جریدہ بلومبرگ نے خلیجی جنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں آشکار کر دیں۔

 روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کیلئے بھارتی ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریزرو بینک نے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب بھارتی روپے کو سہارا دینے کیلئےغیر معمولی قدم اٹھا لیا۔ 

بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدترین کمی نے بھارتی معیشت کو شدید متاثر کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:شیل نے اچانک اپنا کاروبار کس کو فروخت کر دیا؟

 بلومبرگ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعویٰ کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض 1.3 فیصد دور ہے۔

 بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے مشکوک اعداد و شمارواضح کر دیئے۔

بھارتی عوام کے ٹیکس کو جھونک کر مودی اپنی بارہ سال کی کھوکھلی معاشی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔