برازیل کا بڑا فیصلہ، پٹرول میں ایتھانول کی مقدار بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )برازیل میں ہفتہ یکم اگست سے پٹرول میں 32 فیصد ایتھانول کی لازمی آمیزش کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق ابتدائی طور پر 180 دن تک جاری رہے گا۔
برازیل کے آئل ریگولیٹر اے این پی (ANP) کے مطابق یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اس کی مدت مزید 180 دن کے لیے ایک مرتبہ بڑھائی جا سکتی ہے۔
برازیلی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں پٹرول میں ایتھانول کی لازمی مقدار 30 فیصد سے بڑھا کر 32 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا مقصد بائیو فیول کے استعمال کو فروغ دینا، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ماحول دوست توانائی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیل نے اچانک اپنا کاروبار کس کے ہاتھ فروخت کر دیا؟
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملکی ایتھانول صنعت کو بھی تقویت ملے گی جبکہ توانائی کے شعبے میں مقامی وسائل کے استعمال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔