صبا قمر اچانک طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل،اب طبیعت کیسی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
صبا قمر کی طبیعت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا قمرکو بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کئے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں، انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان نے شوبز سے ریٹائرمنٹ کا پلان بتا کر مداحوں کوپریشان کردیا
صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہسپتال کے عملے کیساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور مزید کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔