قیمت کنٹرول سے باہر،لاہور میں چینی غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد چینی نایاب ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی دستیاب نہیں.
عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 200 روپے کلو میں بک رہی ہے جب کہ چینی کی قلت کے باعث شکر کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چینی 173 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپےکلو ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملوں نے چینی کے سٹاک روک رکھے ہیں جس وجہ سے 1500میٹرک ٹن کے بجائے صرف 24 ٹن چینی منڈی میں آئی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھایا