پرتگال ، جرمنی کا فلسطین کو تسلیم کرنیکا اشارہ

Aug 01, 2025 | 10:12:AM
پرتگال ، جرمنی کا فلسطین کو تسلیم کرنیکا اشارہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ اور فرانس کے بعد پرتگال اور جرمنی نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

 پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل  نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری میں ہیں اور مغربی ایشیا کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل نے کہا کہ پرتگال ایک خود مختار ملک ہے اور اس کی پالیسی دوسرے ملکوں سے نہیں جڑی۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے کہا ہے کہ اگر 2 ریاستی عمل کے لیے مذاکرات شروع نہ ہوئے تو جرمنی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیےغور پر مجبور ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور مالٹا بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط طورپر تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل