تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔۔ ویسٹ انڈیز کی پا کستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

Aug 01, 2021 | 19:44:PM
 تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔۔ ویسٹ انڈیز کی پا کستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس ہوگیا۔ 

پراویڈنس میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ چار ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو سات رنز سے دھول چٹائی تھی۔ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں ایون لوئس کی جگہ پر آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کو آرام دے کر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے ہونا تھا تاہم بارش کے باعث اسے روکنا پڑا ۔ تھوڑی ہی دیر بعد بارش ختم ہوئی تو گراؤنڈ سٹاف نے پانی صاف کیا اور ٹاس کو ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کا قومی کرکٹر شاداب خان کے حوالے سے اہم انکشاف