صدرآزادکشمیر سے متعلق کوئی آفر نہیں ہوئی، بیرسٹر سلطان محمود

Aug 01, 2021 | 19:22:PM
صدرآزادکشمیر سے متعلق کوئی آفر نہیں ہوئی، بیرسٹر سلطان محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے صدر آزاد کشمیر سے متعلق آفر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر آزاد کشمیر سے متعلق کوئی آفر نہیں ہوئی، نہ عمران خان نے سفارشوں پر کچھ کہا۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ ہماری خواہش ہے آزاد کشمیر میں حکومت سازی جلد مکمل ہو۔
انہوں نے کہا کہ مظہر شاہ کا نام پارلیمانی پارٹی نے دیا، ان سے متعلق مستند خبر نہیں صرف تنقید کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام منتخب ارکان موجود تھے، تمام مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن 3کروڑ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر