سینیٹ کمیٹی نے بینکنگ موبائل ایپس چارجز کا نوٹس لے لیا،تفصیلات طلب 

Apr 01, 2026 | 22:47:PM
سینیٹ کمیٹی نے بینکنگ موبائل ایپس چارجز کا نوٹس لے لیا،تفصیلات طلب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ملک بھر میں بینک صارفین سے بینکنگ ایپس کی مد میں زائد چارجرز کی وصولی پر سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں  بینکوں کے موبائل ایپ چارجز، ٹیلی کام اخراجات اور یونیورسٹی اساتذہ کی تنخواہوں سمیت متعدد اہم امور پر غور کیا گیا،اجلاس میں سینیٹر محمد عبدالقادر شریک ہوئے جبکہ فاروق ایچ نائیک اور انوشہ رحمان، احمد خان نے زوم کے ذریعے شرکت کی۔

 اس کے علاوہ وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، میزان بینک، ایچ بی ایل اور دیگر بینکوں کے سربراہان کے ساتھ ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا