فرٹیلائزر منصوبے سے صنعتی ترقی کیساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے:میر سرفراز بگٹی 

Apr 01, 2026 | 20:53:PM
فرٹیلائزر منصوبے سے صنعتی ترقی کیساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہونگے:میر سرفراز بگٹی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت لو بی ٹی یو گیس پر مبنی فرٹیلائزر فزیبلٹی منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس کے دوران منصوبے کی تذویراتی، تکنیکی اور معاشی اہمیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران بریفنگ میںبتایا گیا کہ منصوبہ کھاد کی مقامی پیداوار میں اضافے اور قومی غذائی تحفظ کو تقویت دے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ منصوبہ صوبے میں صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت قابل عمل بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ کارکردگی، سرمایہ کاری اور پائیداری کے لیے پی پی پی ماڈل بہترین مثال ہے، مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کو ترجیح دی جائے، ذیلی و معاون صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فزیبلٹی کا عمل بروقت مکمل اور عملدرآمد تیز کیا جائے،وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری توانائی میر اصغر رند،  چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا