کم از کم تنخواہ میں اضافہ؛ اس ہفتے 37 لاکھ افراد کی اجرت بڑھ گئی

Apr 01, 2026 | 18:19:PM
 کم از کم تنخواہ میں اضافہ؛ اس ہفتے 37 لاکھ افراد کی اجرت بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں 27 لاکھ افراد کو اس ہفتے  ہمیشہ کی نسبت زیادہ تنخواہ ملے گی کیونکہ کم از کم قومی اجرت میں 50 پنس فی گھنٹہ اضافہ کر کے اسے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔

18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت میں 85 پنس فی گھنٹہ کا اضافہ کر کے اسے 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔  18 سال سے کم عمر افراد اور اپرنٹس کی اجرت میں 45 پنس فی گھنٹہ اضافہ کر کے 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ  کر دی گئی ہے۔

تنخواہوں مین اضافہ کا ایک منفی اثر یہ ہوا ہے کہ اب  لوگوں کو ملزم رکھنے والے کاروباری ادارے یہ کہہ رہے ہیں کہ کام کے اخراجات  بڑھنےکے باعث انہیں قیمتیں کچھ بڑھانا  پڑیں گی یا عملہ کم کرنا پڑ سکتا ہے۔ کیونکہ منافع توکوئی کاروباری ادارہ کم نہیں کرے گا۔

انگلینڈ کی لیبر پارٹی کی حکومت  کو اجرتوں کے بارے میں سفارشات دینے والے کم تنخواہ  کے کمیشن (Low Pay Commission)نے البتہ کہا ہے کہ ماضی میں جو کم از کم اجرت میں اضافے ہوئے ان سے ملازمتوں پر کوئی بڑا منفی اثر نہیں پڑا تھا۔

Caption   لیبر پارٹی کے رہنما کیر سٹارمر اور سکاٹش لیبر لیڈر انس سرور 3 جولائی 2024 کو ایسٹ کِلبرائیڈ، سکاٹ لینڈ میں انتخابی مہم کے دوران ایک پروگرام  کر رہے ہیں۔۔ (فائل فوٹو )

لیبر پارٹی کے پرائم منسٹر  کیئر سٹامر نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کی تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ سٹارمر نے اس کے ساتھ کہا کہ حکومت کو اپنے  اخراجات کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ کئیر سٹارمر  لیبر پارٹی کی جولائی 2024 کے انتخابات میں جیت کے بعد سے انگلینڈ کی ورکنگ کلاس کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بڑھتی ہوئی  کاسٹ آف لِونگ کسی طرح بھی قابو میں نہیں آ رہی۔