روشن مستقبل کے خواب سمندر برد : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18  افراد ہلاک

Apr 01, 2026 | 14:28:PM
روشن مستقبل کے خواب سمندر برد : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18  افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے واقعےمیں 18  افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک کوسٹ گارڈکی جانب سے جاری بیان کےمطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ ترکیے اور یونان کے مابین واقع  بحیرہ ایجیئن میں پیش آیا۔ 

کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 21 غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ 18 دیگر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ترک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک تارکین وطن ایک ربڑ کی کشتی ( rubber dinghy) میں سوار تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:17مئی کو الیکشن۔۔!ابتک کی سب سے بڑی خبر آ گئی