بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

Apr 01, 2024 | 22:13:PM
بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
کیپشن: بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دیدیا،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ،نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی،صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی،بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں پر تنازع کھڑ ا, کابینہ نے اضافی چھٹی کو مسترد کر دیا