گورنر سندھ کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز  کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں  شرکت

Apr 01, 2023 | 22:39:PM
  گورنر سندھ کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز  کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں  شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز  کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں  شرکت کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق  افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر ہماری صحت کی حفاظت اس طرح کرتے ہیں جس طرح فوج ملک کی حفاظت کرتی ہے ، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز انتہائی با صلاحیت ڈاکٹرز مہیا کررہا ہے ،ادارہ سے فارغ التحصیل کئی ڈاکٹرز بیرون ملک بھی پاکستان  کا نام بھی روشن کررہے ہیں ۔ 
کامران خان ٹیسوری کامزید  کہنا تھا کہ ڈاکٹر معاشرہ میں مسیحا کا کردار ادا کرتا ہے ، ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیں ،ملک کے دور درا ز علاقوں میں ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری انتہائی نا گزیر ہو چکی ہے ، مجھے عوامی گورنرکہلانے پر بے حد خوشی ہوتی ہے،   میں سحری و افطاری زیادہ تر وقت عوام میں رہ کر گزارتا ہوں ، اس طرح مجھے ان کے مسائل کو بڑے قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع ملتا ہے ، کوشش ہے کہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں ۔