ملالہ یوسفزئی کو اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے؟

Apr 01, 2023 | 09:52:AM
پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ملالہ نے لکھا کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی سب سے زیادہ پسند چیز یہ ہے کہ وہ اسے فکر انگیز تحفے دیتے ہیں۔

25 سالہ ملالہ نے بتایا کہ لاس اینجلس میں ان کے دورے کیلئے عصر ملک نے انہیں کسٹم پینٹڈ جوتے تحفے میں دیے ہیں۔ انہوں نے جوتوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اس پر روایتی ٹرک والے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

ملالہ یوسفزئی نے نیلی قمیض، جینز اور کوٹ پہنے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

عصر ملک اور ملالہ یوسفزئی نومبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔