اتوارکوبڑاسرپرائز ۔ ساری گیم الٹ جائے گی۔ عمران خان کا بڑا اعلان

Apr 01, 2022 | 18:36:PM
 اتوار۔سرپرائز۔ وزیر اعظم۔ عمران خان۔ تحریک۔ عدم اعتماد ۔ووٹنگ
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہو گی۔اپوزیشن کی طرف سے 177ارکان کی حمایت کے دعوے کے بعد عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔تاہم حکومتی حلقے اب بھی پر امید ہیں۔
جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سینئر صحافیوں کو بلایا اور بریفنگ دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدارکوہٹاناسیاسی سمجھوتہ تھا اتوارکوبڑاسرپرائز دیں گے اور بہت انجوائے کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے آخری گیند تک لڑونگا ،ساری گیم ووٹنگ والے دن پلٹ جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میری زندگی کو بالکل خطرہ ہے۔اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے خط کو منظر عام پر نہیں لائے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کا ماضی ہے کہ وہ ججوں تک کی ریکارڈنگ کرتے رہے اب اپوزیشن کی جانب سے میری کردار کشی کی جا سکتی ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی