وزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظور۔ کابینہ تحلیل

Apr 01, 2022 | 15:55:PM
 گورنرپنجاب نےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظورکرلیا
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گورنر پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ گورنر پنجاب نےوزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ کے استعفے پر دستخط کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کے بعد کابینہ بھی تحلیل ،گورنر پنجاب سے استعفے پر دستخط کرنے سے پہلے وزیراعظم سے منظوری لی۔گورنر پنجاب نے پنجاب سیکرٹریٹ کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب کے نئے قائد ایوان کے چناؤ کےلیے پنجاب اسمبلی کا چالیس واں اجلاس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم مزید مندرجات سامنے لے آئے