دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم  مزید مندرجات سامنے لے آئے

Apr 01, 2022 | 15:22:PM
دھمکی آمیز خط ۔وزیراعظم  مزید مندرجات سامنے لے آئے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم ڈالر لے کر  جنگوں کا حصہ بنے جس کی قیمت عوام نے ادا کی۔

اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے اپنے دور میں ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد رکھنے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کو عزت ملی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں کے ذہن میں سکیورٹی کا مطلب فوج تھا۔

عمران خان نے ایک بار پھر دھمکی آمیز خط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’طاقت ور ملک ناراض ہو گیا کہ آپ روس کیوں چلے گئے۔ ہمیں روس جانے  پر بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

وزیراعظم نے انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کا اتحادی ہے اور وہاں سے تیل بھی درآمد کر رہا ہے اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے برطانوی دفتر خارجہ کی سیکریٹری لِز ٹرس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتی ہیں کہ انڈیا کی خارجہ پالیسی آزاد ہے۔ وزیراعظم نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تو پھر ہم کیا ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

عمران خان نے ایک بار پھر انڈیا کی خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہ وہاں کی خارجہ پالیسی آزاد ہے۔ بھارت امریکا کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کر رہا ہے، بقول امریکا بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم پر کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل