رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار تبدیل

Apr 01, 2022 | 13:03:PM
رمضان المبارک میں بنکوں کا شیڈول تبدیل
کیپشن: سٹیٹ بنک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اور صارفین کیلئے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات بینکس صبح دس سے ڈیڑھ بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔ جبکہ جمعے کو بینکس صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک صارفین کو سہولت فراہم کریں گے۔ رمضان المبارک میں بینکوں کے ملازمین کیلئے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح دس سے ایک بجے تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ کے الیکشن ۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا