عثمان بزدار کے پروٹوکول افسر کا کورونا کے باعث انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ کے پی ایل آئی میں دوران علاج کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے پروٹوکول آفیسر حامد رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے۔حامد رضا مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا منہ زور.مزید98افراد جاں بحق۔ 4974 نئے مریض