انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) ایف بی آر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ31 اکتوبر 2025 تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے جا چکے ہیں۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 50 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے گئے، ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا ہے،،ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی،ٹیکس فائلرز نے پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافی ٹیکس جمع کرایا ہے،انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا ، انفرادی ٹیکس دہندگان نے 69 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ہے۔
ایف بی آر کےمطابق موجودہ اعداد و شمار آج شام 7 بجے تک کے ہیں،رات 12 بجے مقررہ وقت کے اختتام تک مزید ریٹرنز جمع ہونے سے اس تعداد میں اضافہ ہو گا۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار ۔۔حکومت پنجاب کا فتنہ فساد پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ