اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister of Pakistan, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Foreign Minister of Canada, Anita Anand @AnitaAnandMP, on sidelines of 80th #UNGA in New York. They acknowledged the positive trajectory of Pakistan–Canada relations, agreed to… pic.twitter.com/YMSd1uCwBa
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 22, 2025
کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کا پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کیلئے ناقابلِ استعمال‘ شق ختم کرنے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب