امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

Oct 31, 2025 | 09:04:AM
امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی ریاست الاسکا زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، خبر ایجنسیوں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزالاسکا کے جنوبی ساحلی علاقے کے قریب تھا، جہاں شہریوں نے شدید جھٹکے محسوس کیے، خوف کے باعث لوگ گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا  میں طاقت کا استعمال ،فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آگیا

مقامی حکام کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے بعد افٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ساحلی علاقوں کی طرف رخ نہ کریں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔