10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنیوالا2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، نوازشریف

Oct 31, 2022 | 20:48:PM
مسلم لیگ ن، قائد میاں نوازشریف، دس لاکھ، دعویٰ، دو ہزارے بندے، اکٹھے نہیں کر سکا،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ دس لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہاکہ عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے،اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا،جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔ 


قائد ن لیگ نے کہاکہ اسی لیے اس کا سارا زور حسب عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے،میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20ہزار کا،نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان