وزیراعظم کا کسانوں کیلئے اربوں کے قرضے، کھاد کی قیمت میں 2500 کمی کا اعلان

Oct 31, 2022 | 17:29:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سیلاب، کھڑی فصلیں تباہ، زرعی ترقی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو بجلی 13 روپے فی یونٹ دینے کا اعلان کر دیا۔کسانوں کو بجلی کی مد میں 43 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔
اسلام آباد میں کسان پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف نے ڈی اے پی کھاد کی قیمت 2500روپے کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل کا حل ضروری ہے،کسانوں کیلئے1800ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اتحادی حکومت کی مشاورت سے کسانوں کو نیا پیکج دے رہے ہیں،زرعی شعبے میں کام کرنیوالے نوجوانوں کو50ارب روپے فراہم کئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ اور موجودہ حکومت کا موازنہ کرلیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،گزشتہ حکومت نے سستی گیس ملنے کے باوجود نہیں خریدی، آج ملک میں گیس ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی۔
ان کاکہناتھا کہ زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل کا حل ضروری ہے، سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑپر کھڑی فصل تباہ ہوئی، سندھ میں سیلاب سے کھجور کی فصل کا نام و نشان تک نہیں رہا، سیلاب متاثرین میں 88 ارب روپے نقداور اشیا کی شکل میں تقسیم کئے ۔
حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضوں پر سود معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین کاشتکاروں کیلئے 5 ارب کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں گندم بیج کے 12 لاکھ تھیلے تقسیم کئے جائیں گے ، وفاقی اور صوبے ملکر بیج کیلئے 13 ارب20 کروڑ روپے دیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ غریب کسانوںکو1800 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے 400 ارب روپے زیادہ ہے ،دیہاتوں میں رہنے والے نوجوانوں کو 50 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے، ان قرضوں میں حکومت سود پر سبسڈی دے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ڈی اے پی کی فی بوری میں 2500 روپے کمی کی جا رہی ہے، حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت 11 ہزار 250 روپے مقرر کردی،ڈی اے پر 58 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ،5 لاکھ ٹن یوریا درآمد کیا جائے گا، 2 لاکھ ٹن منگوایا جا چکا،یوریا کی مد می 30 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ باہر سے 5 سال پرانے ٹریکٹر کی امپورٹ کی اجازت دے رہے ہیں ،ٹریکٹر کی امپورٹ پر 50 فیصد ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ،اگر ٹریکٹر مالکان قیمتیں کم کر دیتے تو یہ قدم نہ اٹھاتے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ، عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر