سٹیشن پر کھڑی ٹرین ،ریل گاڑی نہیں بلکہ درسگاہ ہے، انوکھا سکول ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا

Apr 08, 2024 | 16:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسلم ساغر)پنجاب کے دور دراز علاقے روجھان میں انوکھے سکول کی تعمیر نے ہر کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے، جو دیکنھے میں کسی سٹیشن پر  کھڑی ریل گاڑی محسوس ہوتی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق روجھان میں سکول کی عمارت کو ریل گاڑی کی طرح تعمیر کیا گیا ہے ،سکول کی عمارت دورسےپلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین لگتی ہے ،آپ نے ٹرینیں تو دیکھی ہوں گی لیکن کیا کبھی ٹرین نما سکول بھی دیکھا ہے ؟نیلے پیلے اور ہرے رنگوں سے مزین ، اس ریل گاڑی سے دھوکا نہ کھائیں،دور سے ٹرین دکھائی دینے والی یہ عمارت تحصیل روجھان میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہے۔
ریل گاڑی جیسے دروازے، کھڑکیاں اور رنگوں کے امتزاج سے سکول کی عمارت کو ایسے تیار کیا گیا ہے کہ دور سے پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین کا گمان ہونے لگتا ہے،یہ منفرد سکول جنوبی پنجاب کی تحصیل روجھان کے گاؤں جَتّاں دی میڑھ میں واقع ہے،بچوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے انتظامیہ نے سکول کے ڈیسک بھی ٹرین کے اندرونی منظر سے ملتے جلتے تیار کروائے ہیں،انوکھی تعمیر کا یہ سکول بچوں کو تفریح اور حصول تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے۔