بھارت: انسٹاگرام ریل بنانے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا

Apr 20, 2024 | 22:27:PM
بھارت: انسٹاگرام ریل بنانے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارت میں نوجوان طالب علم وائرل انسٹاگرام ریل بنانے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی ریاست اترپردیش (یو پی) سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طالب علم ’شیویم کمار‘ ایک سکول کی چھت پر نصب فلیگ پوسٹ پر الٹا لٹک گیا اس دوران اسکے دوست ویڈیو بناتے رہے, طالب علم کی خواہش تھی کہ وہ الٹا لٹکنے کے دوران جھنڈا لہرا سکے تاہم سیمنٹ کا پول اسکا وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق مقتول طالب علم کی انسٹاگرام فیڈ اس قسم کے متعدد اسٹنٹ سے بھری ہوئی تھیں، جس میں اس نے درختوں اور چھتوں پر الٹا لٹک کر کئی ریکارڈنگ کروائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ کیا ملالہ یوسفزئی ہالی ووڈمیں جلوہ گر ہونے والی ہیں؟