جیا بچن نے نئی نسل کو شادی کے متعلق کیا کہا؟اہم انکشاف

Oct 31, 2022 | 12:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے تو مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے نئی نسل کو شادی کے حوالے سے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔جیا بچن نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران نئی نسل کو شادی کے حوالے سے یہ مشورہ دیا ہے کہ شادی ایسے انسان سے کرنی چاہیے جو آپ کا بہترین دوست بھی ہو۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ میں اب شادی کو ذرا پریکٹیکل انداز سے دیکھتی ہوں کیونکہ آج کل انسانوں میں جذبات کی بہت کمی ہے، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آپ کو سب سے پہلے ایک اچھا دوست ہونا چاہیے۔جیا بچن نے کہا کہ دو افراد کو ایک دوسرے سے صاف گوئی کے ساتھ اس انداز میں بات کرنی چاہیے کہ میں آپ کو پسند کرتا ہوں یا پسند کرتی ہوں اس لیے آپ کے ساتھ کچھ رومانوی تعلقات چاہتا ہوں یا چاہتی ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد آپ کو لگے کے آپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے ہیں، تو پھر شادی کر لیں کیونکہ ہمارا معاشرہ ہم سے یہی توقع رکھتا ہے۔

جیا بچن نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اُنہیں اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے  بغیر شادی کے ماں بننے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی مسئلہ نہیں اگر (ناویا) بغیر شادی کے بھی بچہ پیدا کرلیں۔ ہم اپنے زمانے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور آج بھی شاید لوگوں کو یہ بات قابل اعتراض لگتی ہولیکن میری نظر میں ان کا ایسا سمجھنا غلط ہے۔

 واضح رہے کہ جیا بچن اپنی اگلی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی جو 2023 میں ریلیز ہوگی، فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں جبکہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی آئیکونک جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن اگلے سال اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منائیں گے۔