بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر  ۔سابق بھارتی کرکٹرکی  پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی 

Oct 31, 2021 | 20:48:PM
بھارت۔شعست۔باہرپاکستان
کیپشن: آکاش چوپڑا ۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعییب اختر بھی بھارت کے بارے میں اسی قسم کا بیان دے چکے ہیں۔ان کے مطابق نیوز ی لینڈ سے مقابلے کے بعدبھارت  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو جائےگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔آریان کی ضمانت کے بعد بہن سہانا خان نے کونسا کا م کیا،جانیے