تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، مریم نواز شریف

May 31, 2026 | 21:30:PM
تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، مریم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو پر اپنے بیان میں کہا کہ   سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر  تمباکو استعمال کرنا جرم ہے۔حکومت تمباکو  استعمال کرنے پر پابندی پر ململ عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا،  تمباکو   کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ہے۔ نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو   او رویپ کا استعمال ہے،اپنے پیاروں کو صحت مند اور تمباکو سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

 مریم نواز شریف نے کہا،  تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے تمباکو کو وبا سے بھی بد تر قراردیا-تمباکو کا ہر کش، ایک نئی بیماری کی طرف قدم بڑھانے کے مترادف ہے-تمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت،معیشت اور معاشرت پر خود کش حملے کے مترادف ہے۔ پنجاب میں سکولوں،کالجوں اورتعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی یقینی بنانے کے لئے ا قدامات کئے جا رہے ہیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی جرم ہے،عملدرآمد یقینی بنائیں گے-نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ ا قدامات پر یقین رکھتے ہیں -تمباکو نوشی کے مضراثرات کے بارے میں آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تمباکونوشی سے ملک میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ اموات کے اعداد وشمار تشویشناک اور تکلیف دے ہیں -نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ تمباکو نوشی اورویپ کااستعمال ہوسکتاہے۔اپنے پیاروں کو صحت مند اورسگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام سے اپیل کی کہ آج ہی سے تمباکونوشی چھوڑ کرصحت مند طرز زندگی اپنانے کاعہدکیجیے-

یہ بھی پڑھیئے:  محبوبہ سے ملنے کی خاطربھارتی فوج کی تحویل میں پھنسنےوالا کشمیری لڑکا کس گاؤں کا ہے، تفصیل سامنےآگئی