موٹروے پولیس کی عید کے بعد مسافروں کیلئے اہم سفری ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )موٹروے پولیس نے عید کی تعطیلات کے بعد سفر کرنے والے شہریوں کیلئے اہم سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق تعطیلات کے اختتام پر قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ دورانِ سفر مقررہ رفتار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کیا جائے اور ڈرائیونگ کے دوران مکمل توجہ سڑک پر مرکوز رکھی جائے۔
ترجمان نے سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غنودگی یا جسمانی تھکن کی حالت میں گاڑی چلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ شہری محتاط اندازِ ڈرائیونگ اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، شدید گرمی کے پیش نظر مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران پانی اور ضروری اشیاء ساتھ رکھیں۔
ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے قبل ٹریفک صورتحال سے متعلق تازہ معلومات ہیلپ لائن 130، ایف ایم 95 اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر