پنجاب:پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاون، 7 ہزار 630 مقدمات درج

May 31, 2026 | 18:47:PM
پنجاب:پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاون، 7 ہزار 630 مقدمات درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اصرار خان ) پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال مختلف اضلاع میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 7 ہزار 630 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 625 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں پتنگیں، ڈور اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر خام مال برآمد کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور ریجن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 114 مقدمات درج ہوئے، جبکہ شیخوپورہ ریجن میں 1 ہزار 408 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

اسی طرح راولپنڈی ریجن میں 944، گوجرانوالہ ریجن میں 677، فیصل آباد ریجن میں 405، سرگودھا ریجن میں 283، ساہیوال ریجن میں 284، گجرات ریجن میں 236، ملتان ریجن میں 231، بہاولپور ریجن میں 35 اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں 13 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ سازی، پتنگ فروشی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اس خطرناک سرگرمی سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ٰیہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر