یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایہ کالس کل اسلام آباد آئیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی اور نائب صدر یورپی کمیشن، کایہ کالس کل یکم جون کو پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گی۔
اس دورے کے دوران یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایہ کالس پاکستان۔یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 8ویں اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔ سٹریٹجک ڈائیلاگ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا فورم ہے۔ اس فورم پر پاکستان اور یورپی یونین اہم امور پر باضابطہ اور منظم تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو چئیرپرسن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
اسلام آباد میں کایہ کالس پاکستان کے صدرِ مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے آج کایہ کالس کی اسلام ٓٓباد آمد کے ھوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔یہ تعلقات مشترکہ اقدار، مضبوط اقتصادی تعاون اور کثیرالجہتی نظام سے وابستگی پر مبنی ہیں۔ کایہ کالس کا دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل اور بڑھتی ہوئی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دی جائے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات، سیاسی تعاون، اقتصادی روابط اور بین الاقوامی امور میں باہمی اشتراک کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ کا جنگ بند کرنے کے معاہدہ کی طرف زیادہ واضح قدم؛ افواہیں کیا ہیں اور حقائق کیا ہیں؟