نایاب بلیو مون اور مائیکرو مون آج آسمان پر نمودار ہو گا

May 31, 2026 | 13:22:PM
نایاب بلیو مون اور مائیکرو مون آج آسمان پر نمودار ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)فلکیاتی مناظر کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ نایاب بلیو مون اور مائیکرو مون آج آسمان پر نمودار ہو گا۔

آج نظر آنے والا مکمل چاند بلیو مون کہلائے گااورمئی 2026 میں دوسرا مکمل چاند آج دیکھنے کو ملے گا۔
نیلا چاند مشرق کی سمت سے طلوع ہو گاجو آسمان میں قدرے نیچے اور ورگو نامی ستاروں کے جھرمٹ کے بالکل دائیں جانب دکھائی دے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر 13 مکمل چاند دیکھے جائیں گے، مئی کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو طلوع ہوا تھااورآج دوسرا مکمل چاند آج آسمان پر دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں سولر پینلزاورکھاد پر ٹیکس نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ

واضح رہے کہ بلیو مون ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ تصور کیا جاتا ہے،آسمان پر نایاب فلکیاتی منظر دیکھنے کیلئے شہری پرجوش ہیں۔