حیدرآباد :مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن)حیدرآباد بائی پاس کے قریب مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، مسافر کوچ میں توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد نے سادہ لباس میں پہنچنے والے پولیس تھانیدار کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ ریاض اور 30 سالہ اسمہ خاتون کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں دلشاد، صادیہ، زہرہ، بختاور، بے بی خاتون و دیگر شامل ہیں، لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ، ہلاکتیں