سینئر وکیل و دیرینہ رکن مسلم لیگ ن ملک محمد سرور خان انتقال کرگئے

May 31, 2025 | 19:50:PM
سینئر وکیل و دیرینہ رکن مسلم لیگ ن ملک محمد سرور خان انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) ایبٹ آباد ملکپورہ میں سینئر وکیل و دیرینہ رکن مسلم لیگ ن ملک محمد سرور خان انتقال کرگئے۔

مرحوم ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے سینئر رکن تھے،ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک نعمان  ایڈوکیٹ کے والد تھے ،مرحوم کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے قریبی عزیز تھے،مرحوم نے 1992 میں مسلم لیگ ن کی رکنیت حاصل کی تھی۔

مرحوم گزشتہ7 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،مرحوم 74 سال کی عمر انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ3 بجے ملکپورہ جیل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء برادری تاجر و صحافیوں نے شرکت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  صادق آباد: نجی میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کے اپنڈکس آپریشن پر تحقیقات مکمل، کلینک سیل