کس ملک سے کتنے عازمین حج سعودی عرب پہنچے ؟فہرست جاری

May 31, 2025 | 15:19:PM
کس ملک سے کتنے عازمین حج سعودی عرب پہنچے ؟فہرست جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)2025 میں سب سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب بھیجنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ۔

یہ فہرست سعودی عرب کی جانب سے مختص کردہ کوٹہ پر مبنی ہے جس کے مطابق انڈونیشیاسے 221,000 عازمین حج سعودی عرب پہنچےکیونکہ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک کے طور پرانڈونیشیا کو سب سے بڑا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کو دوسرا سب سے بڑا کوٹہ حاصل ہے اور پاکستان سے 180,000 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ہندوستان کو تیسرا سب سے بڑا کوٹہ دیا گیا ہے جو اس کی مسلم آبادی کی تعداد کے مطابق ہے,بنگلہ دیش اس فہرست میں چوتھے نمبرپرہے جس کے 127,000 عازمین سعودی گئے ہیں،نائیجیریا کو پانچواں سب سے بڑا کوٹہ دیا گیا ہے جو افریقہ میں اس کی مسلم آبادی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے،وہاں سے 95,000 عازمین سعودی عرب گئے ہیں۔

ایران کو ساتواں سب سے بڑا کوٹہ دیا گیا ہے، اورایران سے87,550 عازمین سعودی عرب گئے ہیں،اس کے بعد الجیریا کانمبرآتاہے جہاں سے 41,300 عازمین حجازمقدس پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں کتنے عازمین حج انتقال کر گئے؟

ترکی کوآٹھواں سب سے بڑاکوٹہ ملاہے اوروہاں سے37,770 عازمین حج سعودی عرب گئے ہیں،مصراس فہرست میں نورین نمبرپر ہے جہاں سے 35,375 عازمین حج کے لیےسعودی عرب گئے ہیں۔

الجزائر کو نواں سب سے بڑا کوٹہ دیا گیا ہے، جو شمالی افریقہ میں اس کی مسلم آبادی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ مراکش کو دسواں سب سے بڑا کوٹہ حاصل ہے، جو شمالی افریقہ میں اس کی مسلم آبادی کی بنیاد پر ہے۔