فلم اسٹار اداکارہ  ثنا فخر نے خلع لے لی  

May 31, 2023 | 16:12:PM
مشہور فلم اسٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور فلم اسٹار اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر  امام سے خلع لے لی۔

اس سلسلے میں ثنا فخر کی درخواست پر کینٹ یونین کونسل لاہور نے ان کی خلع مؤثر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

یونین کونسل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 مہینے ثنا فخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مایا علی بھی مریم نواز کے نقش قدم پر چل نکلیں

ذرائع نے مزید بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے  شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا ۔ یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثنافخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ  ثنا اور ماڈل فخر کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔