سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

May 31, 2022 | 22:39:PM
سدھو موسے والا قاتل گرفتار
کیپشن: سدھو موسے والا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں پولیس نے پہلا ملزم گرفتار کرلیا ۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم کو پانچ دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم مان پریت کو اتر کھنڈ سے گرفتار کیا گیا ۔ مان پریت ان 6 مشبہ ملزمان میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کے دن قتل کیا گیا تھا، انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریت سنگھ ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جس کو گرفتاری کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے ایک دن بعدریاستی پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مدد سے اتراکھنڈ کے دیرہ دون سے قتل کے شبہے میں کل 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے 6 افراد میں سے ایک ملزم پر شبہ کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے ، جس کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے والد نے قتل کی اصل وجہ بیان کر دی