سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے 

May 31, 2022 | 19:27:PM
عمران خان مشکل میں
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے بیانات کا نوٹس لے لیا ۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوااجلاس میں عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔کابینہ نے عوام کو عمران خان کے مارچ میں شرکت نہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کا مارچ سیاسی نہیں بلکہ ریاست پر حملہ تھا جو بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا