بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

May 31, 2021 | 22:24:PM
بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ کے معروف فوٹو گرافر جولین کولسٹن سمیت آٹھ افراد پر 28 سالہ ماڈل گرل اپرنا ڈوبے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل گرل نے باندرہ کے تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں فوٹوگرافر سمیت 8 افراد پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ماڈل نے الزام عائد کیا کہ فوٹوگرافر 4 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جبکہ زیادتی کرنے والوں میں بالی وڈ کا ایک ٹیلنٹ منیجر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد