شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد

May 31, 2021 | 21:52:PM
شادی کی پہلی سالگرہ، شہروز سبزواری کی صدف کنول کو دلچسپ ویڈیو کیساتھ مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔
اداکار شہروز سبزواری نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر صدف کنول کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کردی ہے۔ویڈیو میں صدف کنول کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے مشکل کا سامنا کرتے نظر آرہی ہیں جبکہ شہروز انہیں بچوں کی طرح تسلی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا
شہروز سبزواری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شادی کی سالگرہ پرکو ئی جذباتی اور پیار بھری پوسٹ نہیں ہوگی۔انہوں نے صدف کنول سے محبت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔
شہروز نے ویڈیوکے بارے میں لکھا کہ یہ ویڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔

اداکارشہروز سبزواری کئی ماہ تک اداکارہ صدف کنول ساتھ تعلقات کی افواہوں کے بعد 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔