اداکارہ حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

May 31, 2021 | 18:22:PM
اداکارہ حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لئے۔
حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں۔ایک منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی اور ان کے بھائی بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔حرا مانی نے ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت عرصے کے بعد مجھے میری شادی سے پہلے کا وقت یاد آگیا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈانس کرتے تھے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے مداحوں کی کنفیوژن کو دور کر دیا
اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم بہن بھائی چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں، ہم جب بھی اکٹھا ہوتے ہیں تو پھر سے بچپن کی یادوں میں کھوکر بچے بن جاتے ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ماضی میں ہم بہن بھائیوں نے ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گزارا ہے اور ہم اپنے آنے والے وقت میں بھی ہمارے خوبصورت ماضی کو نہیں بھولیں گے۔‘
حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’آپ کا ماضی مستقبل ہے اور مستقبل ماضی ہے۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ نے صرف چند منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حنا خان سخت ٹھنڈ میں شوٹنگ کےدوران کیا کرتی رہیں، ویڈیو وائرل